03:13 , 27 اپریل 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 363 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 100 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔ راسی وین ڈیر ڈوسن 69 جبکہ ٹیمبا بووما 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے تین جبکہ میٹ ہنری اور گلین فلپس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر 13 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 108 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کین ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ گلین فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ڈیرل مچل 49، ول ینگ 21 اور ٹام لیتھم 4 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کاگیسو ربادا نے دو اور ویان مولڈر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION