08:13 , 18 مئی 2026
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: پہلے میچ میں آوٹ ہونے کے بعد فخر ڈریسنگ روم میں آبدیدہ ہوگئے

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نہ جتوانے اور انجرڈ ہونے کے غم میں فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فخر زمان جیسے ہی ڈریسنگ روم پہنچتے ہیں سر جھکا کر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیتے ہیں۔ اس موقع پر وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی انہیں حوصلہ دیتے ہیں۔

بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق ان ایکشن ہونگے۔ امام الحق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ امام الحق نجی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت کیخلاف 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION