02:44 , 23 جون 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی 2025: تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایڈیشن

اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا تازہ ایڈیشن تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 کے ٹورنامنٹ میں 368 بلین گلوبل ویونگ منٹ ریکارڈ کیے گئے، جو 2017 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں — یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا جب میزبان پاکستان پہلے راؤنڈ سے باہر ہو چکا تھا۔

ایونٹ میں فی اوور اوسطاً 308 ملین منٹ دیکھے گئے، جو کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کا نیا ریکارڈ ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جسے دنیا بھر میں 65.3 بلین لائیو منٹس تک دیکھا گیا — یہ شرح 2017 کے فائنل کے مقابلے میں 52.1 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION