10:30 , 21 اپریل 2025
Watch Live

چینی کمپنی کا پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑا اقدام

بیجنگ: چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کیلئے آئی ٹی تربیت کا بڑا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ہواوے نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 60 ہزار کو جدید آئی ٹی کورسز جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار کو بنیادی آئی ٹی تربیت دی جائے گی۔

ہواوے کی اس کوشش میں ایچ ای سی کا تعاون بھی شامل ہے، جس کے تحت 15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔ یہ اقدام حکومت کی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ترجیح کے عین مطابق ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کرے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ ایس آئی ایف سی کی مدد سے اس تربیت پروگرام کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی، اور یہ آئی ٹی انقلاب کی راہ ہموار کرے گا۔ اس کے نتیجے میں پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی طرف گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین مقامی سطح پر نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتیں سکھائیں گے، جس سے ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا ہوگا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION