ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحیت پر پاکستان کی حمایت کردی

اسلام آباد: چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارت کے جارحانہ بیانات پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک سفیر کی ملاقات میں ترک نمائندے نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ موجودہ بحران میں خطے میں کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت، پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہمیشہ کھل کر مذمت کی ہے۔ شہباز شریف نے ترکیہ کو بین الاقوامی تحقیقات میں شامل ہونے کی صورت میں خوش آمدید کہنے کا عندیہ بھی دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے الزامات پاکستان کی معاشی بحالی اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، جبکہ ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












