01:57 , 22 مئی 2025
Watch Live

چین کا امریکی طیارہ ساز کمپنی سے مزید طیارے لینے سے انکار

بیجنگ: چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے مزید طیارے لینے سے انکار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بوئنگ 737 میکس طیارہ چین سے امریکا واپس پہنچ گیا، جب کہ ایک اور طیارہ بھی واپس بھیجا جا چکا ہے۔ امریکی طیارہ کمپنیوں کے پرزہ جات کی خریداری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

چین کی وزارتِ تجارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا دوسرے ممالک کو چین سے تجارت کم کرنے پر مجبور کرے گا، تو چین بھی سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب امریکا اور اس کے اتحادی (جاپان، جنوبی کوریا) کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری ہیں یا متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تنازعہ مستقبل میں عالمی تجارتی نظام اور ایوی ایشن انڈسٹری پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION