02:41 , 27 اپریل 2025
Watch Live

ہم دہشتگردی سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

بیجنگ: چین کی جعفر ایکسپریس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، کہا ہم دہشت گردی سے نمٹنے، سماجی استحکام اور عوام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس دہشت گردی کی رپورٹس کو دیکھا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کو تیار ہے۔ چین خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم رکھنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION