01:52 , 23 جون 2025
Watch Live

چیٹ جی پی ٹی کا "میموری فیچر” اب مفت صارفین کو بھی دستیاب ہوگا

اگر آپ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرتے ہیں تو خوشخبری ہے: اب وہ میموری فیچر جو صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والوں کو دستیاب تھا، تمام صارفین کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اب مفت صارفین بھی چیٹ جی پی ٹی کی یادداشت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ فیچر چیٹ بوٹ کو صارف کی پرانی باتیں، جیسے نام، ذاتی ترجیحات یا فیملی کی معلومات یاد رکھنے کی صلاحیت دیتا ہے تاکہ مستقبل کی گفتگو زیادہ پرسنلائز اور مفید ہو۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف بتائے کہ اس کا خاندان چار افراد پر مشتمل ہے، تو چیٹ جی پی ٹی مستقبل میں کھانے کی ترکیب بتاتے وقت اسی تفصیل کو مدنظر رکھے گا۔

فیچر کا لائٹ ورژن مفت صارفین کو دیا جائے گا، تاہم اوپن اے آئی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ورژن کتنی معلومات یاد رکھے گا۔

یاد رہے کہ صارف چاہے تو اس فیچر کو سیٹنگز میں جا کر بند بھی کر سکتا ہے، یعنی چیٹ بوٹ کو گفتگو یاد رکھنے کی اجازت نہ دینے کا آپشن بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION