09:43 , 22 جون 2025
Watch Live

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں نئے فیچرز کا اعلان

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کی مدد سے یہ اے آئی چیٹ بوٹ اب مختلف بزنس سافٹ ویئر اور کلاؤڈ اسٹوریج ٹولز کے ساتھ کام کر سکے گا۔

مثال کے طور پر کلاؤڈ اسٹوریج، گلاؤڈ اسٹوریج اور دیگر کے لیے اسے استعمال کیا جاسکے گا۔ ایسا کنکٹرز نامی فیچر سے ممکن ہوگا جس کی بدولت چیٹ جی پی ٹی کے صارفین اس پلیٹ فارم سے نکلے بغیر گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، ون ڈرائیو اور دیگر سے ڈیٹا اور تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ کنکٹرز سے صارفین کو اپنی کمپنی کے اہم ڈیٹا تک فوری رسائی میں مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر ایک محقق باکس کنکٹر کو استعمال کرکے پی ڈی ایف یا اسپریڈ شیٹس سے سہ ماہی سیلز کا ڈیٹا حاصل کرسکے گا۔

کنکٹرز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ موڈ بھی چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ریکارڈ موڈ سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کو میٹنگز کو ریکارڈ یا ٹرانسکریب کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ ٹول خودکار طور پر نوٹس بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی میں ڈیپ ریسرچ کنکٹرز کو بھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ نئے فیچرز مائیکرو سافٹ اور گوگل کے متعدد مقبول ٹولز کے ساتھ ہب سپوٹ اور لائنرز میں کام کریں گے۔ یہ فیچرز چیٹ جی پی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION