ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دینی، علمی اور امت کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر ذاکر پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جماعت اسلامی کی دینی، تعلیمی، فلاحی و تحقیقاتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ میں مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں خدمات پر جماعت اسلامی کی تحسین کی اور کہا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کو علم کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔ معروف مذہبی سکالر کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی امت کے مسائل کا تدارک ہوسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











