01:26 , 22 مئی 2025
Watch Live

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Ishaq Dar

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو منگل کے روز کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحییٰ کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار نے اپنے کویتی ہم منصب کو خطے کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا، خصوصاً بھارت کی بے بنیاد پروپیگنڈا مہم اور پاکستان کے خلاف یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION