03:20 , 16 جون 2025
Watch Live

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہانگ کانگ کا دو روزہ دورہ

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج (بدھ) چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ "انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن” کے قیام کے لیے کنونشن پر دستخط کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار 30 مئی کو کنونشن پر دستخط کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ مختلف دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستان اس عالمی تنظیم میں بانی رکن کے طور پر شامل ہوا ہے۔ پاکستان نے کے مقاصد اور اہداف کی بھرپور حمایت کی ہے، اور عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے ثالثی کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق،

"پاکستان کا ماننا ہے کہ امن، سلامتی اور عالمی خوشحالی اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کے ذریعے ممکن ہے۔ ثالثی، سفارتکاری، مکالمہ اور عالمی تعاون اس جامع حکمت عملی کے بنیادی ستون ہیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION