01:31 , 22 مئی 2025
Watch Live

بھارت میں ڈیلی ٹائمز پر پابندی عائد

لاہور: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے پر انتہا پسند مودی سرکار نے بھارت میں ڈیلی ٹائمز پر پابندی لگا دی۔

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر ڈیلی ٹائمز کی ذمہ دارانہ اور سچائی پر مبنی کوریج نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا، جس کے بعد نئی دہلی نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیلی ٹائمز پر بھارت میں پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی وزارتِ داخلہ کی سفارش پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈیلی ٹائمز نے بھارت کے گمراہ کن بیانیے کو بے نقاب کرتے ہوئے دنیا کے سامنے سچ پیش کیا، جو مودی سرکار کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ آزادی صحافت پر یہ قدغن بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور حقائق سے فرار کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، بھارتی حکومت کا پاکستانی میڈیا پر پابندی عائد کرنا دراصل اپنے داخلی مسائل، ناکامیوں اور تضادات کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION