01:52 , 16 جون 2025
Watch Live

ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل میں دوبارہ کھیلنے کا عزم

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے آئندہ سیزنز میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وارنر نے کہا کہ پاکستان آکر دل خوش ہوا، یہاں کرکٹ کا ماحول شاندار ہے اور وہ دوبارہ لیگ کا حصہ بننا چاہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایلیمنیٹر میں نتیجہ توقع کے مطابق نہ آیا، مگر ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔ "ہمارے مالک بہت اچھے انسان ہیں، جنہوں نے بھرپور سپورٹ کیا۔”

یاد رہے، پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

ڈیوڈ وارنر نے رواں سیزن میں 11 اننگز میں 368 رنز بنائے، جن میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، اور وہ اب تک لیگ کے چوتھے ٹاپ اسکورر ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر وطن واپس جانے والے وارنر پہلے غیر ملکی کھلاڑی تھے جنہوں نے لیگ کی بحالی پر واپسی پر آمادگی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION