09:53 , 18 مئی 2025
Watch Live

پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔ بھارت بچوں ، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان نے ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینیئر افسران کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کو جواب نہیں دیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اب تک ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں، بھارت کو اپنی مرضی کے وقت پر جواب دیں گے۔

انہوں نے انٹرنیشنل میڈیا کو بھارتی میڈیا کے جھوٹے الزامات کے ثبوت بھی پیش کیے۔ جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہری مودی سرکار کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے سوال کیا کہ دہشتگرد آئے اور حملہ کر کے چلے گئے، ایسے میں بھارتی فوج کہاں تھی؟ بھارتی سیاستدانوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد سکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج بھارتی شہریوں کے سنجیدہ سوالات کے جواب دینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ بھارتی میڈیا نے کہنا شروع کر دیا کہ حملہ پاکستان نے کرایا۔ پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ہی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION