03:19 , 23 جون 2025
Watch Live

پاکستان کا بیرون ملک سے ڈی پورٹ افراد کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ شدہ افراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور ان کے نئے سفری دستاویزات کے اجرا پر بھی پابندی ہوگی۔

اجلاس میں پاسپورٹ قوانین کو سخت بنانے کے لیے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 2024 سے اب تک 5,402 پاکستانی بھکاری مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں صرف سعودی عرب سے 4,498 افراد شامل ہیں۔ رواں سال (2025) اب تک مزید 552 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

ملک بدر کیے جانے والوں میں سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، یو اے ای، قطر اور عمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION