02:09 , 27 اپریل 2025
Watch Live

ڈاکٹرز اور اساتذہ کیلئے بڑی خبر

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹرز اور اساتذہ کی پروموشن کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ صرف وہ افراد ترقی کے اہل ہوں گے جو مقررہ کارکردگی کے معیار پر پورا اُترتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی جانچ کیلئے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس اور دیگر اشاریے استعمال کیے جائیں گے، اور ترقی کے کیسز آئندہ بورڈ اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے۔

شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ ترقی کے معاملات میں بے ضابطگیوں کو روکا جائے گا، اور اس اقدام کا مقصد قابل ڈاکٹرز اور اساتذہ کیلئے میرٹ پر مبنی ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو نئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION