08:08 , 27 اپریل 2025
Watch Live

"کراچی میں دماغ کھانے والا وائرس کیسے پھیل رہا ہے؟ اہم انکشاف”

کراچی میں دماغ کو کھانے والے وائرس "نگلیریا” کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ غیر قانونی واٹر ٹینکرز کے ذریعے زیرِ زمین پانی کی فراہمی بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، کراچی کی 50 یونین کونسلوں سے پانی کے نمونوں میں 95 فیصد میں نگلیریا کی موجودگی پائی گئی۔ شہر کی بڑی آبادی ٹینکر کا پانی خریدتی ہے، جو غیر قانونی اور غیر معیاری ہوتا ہے، جس میں کلورین کی کمی ہوتی ہے، جو نیگلیریا کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے۔

کراچی میں سرکاری سطح پر صرف چھ ہائیڈرنٹس سے کلورین شدہ پانی فراہم کیا جاتا ہے، لیکن یومیہ درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے کا پانی بیچا جا رہا ہے۔ واٹر بورڈ کے پاس رجسٹرڈ ٹینکرز کی تعداد 400 ہے، جبکہ شہر میں 7,000 سے زائد غیر قانونی ٹینکرز پانی فراہم کر رہے ہیں، جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION