01:53 , 23 جون 2025
Watch Live

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ، شدت 3.2 ریکارڈ

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ، شدت 3.2 ریکارڈ

کراچی – شہرِ قائد میں پیر کی صبح ایک اور ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا، جو 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا جھٹکا تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کا علاقہ تھا جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 3 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے اثرات لانڈھی، ملیر، قائد آباد اور پورٹ قاسم سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اگرچہ شدت کم تھی، مگر شہریوں میں چند لمحوں کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کی صورت میں محتاط رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION