07:20 , 18 جولائی 2025
Watch Live

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث موسم مرطوب رہے گا۔ سمندر کی جانب سے جنوب مغربی ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن کی وجہ سے موسم نسبتاً معتدل محسوس ہوگا۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 5 جولائی سے ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہوگا، جس کے دوران مزید بارشوں کی توقع ہے۔

دوسری جانب، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور زیریں سندھ کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے (ریسکیو ادارہ) نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دریائے سوات، پنجکوڑا اور کابل میں کم درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے اور بجلی کا نظام متاثر ہونے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION