10:00 , 18 مئی 2025
Watch Live

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

گیس کی فراہمی

کراچی – سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں آج گیس کی فراہمی بی آر ٹی (بس رپیڈ ٹرانزٹ) منصوبے کے تحت تعمیراتی کاموں کی وجہ سے معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق، صفورا چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، جس کی وجہ سے صفورا چورنگی اور اس کے اطراف میں آج رات گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ یہ کام گیس لائنوں کی منتقلی اور بی آر ٹی روٹ کے لیے ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی بی آر ٹی پروجیکٹ کی تعمیر اور گیس لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری رہے گا۔ خاص طور پر گلستان جوہر کے بلاک 1، 2، 3 اور 7 میں گیس کی فراہمی صبح 7 بجے تک معطل رہے گی۔

اسی دوران، صفورا چورنگی اور اس کے اطراف میں بھی گیس کی فراہمی صبح 7 بجے تک معطل رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION