04:21 , 14 مئی 2025
Watch Live

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو مؤثر ثابت ہوا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 46 رنز کی اننگز کھیلی، محمد حارث نے 28 جبکہ جوزف نے 24 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی طرف سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ زلمی کو کم اسکور تک محدود رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی پچ پچھلے میچز سے کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION