12:13 , 13 مئی 2025
Watch Live

بھارتی میزائل حملوں کے بعد کرتارپور راہداری بند، سکھ یاتری واپس بھیج دیے گئے

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان پر حالیہ میزائل حملوں کے بعد کرتارپور راہداری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں سکھ یاتریوں کی گوردوارہ دربار صاحب آمد معطل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ادارہ امیگریشن نے پنجاب کے ضلع گرداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک چیک پوسٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ کی صبح آنے والے تقریباً 150 سکھ یاتریوں کو 90 منٹ انتظار کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

یہ اقدام پاکستان اور آزاد کشمیر پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں 26 شہری شہید اور متعدد مساجد تباہ ہوئیں۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق، پاک فوج نے پانچ بھارتی جنگی طیارے، ایک ڈرون اور لائن آف کنٹرول پر کئی چیک پوسٹس کے ساتھ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان پر حملہ بھارتی فضائی حدود سے کیا گیا جسے “بزدلانہ کارروائی” قرار دیا گیا ہے۔

کرتارپور راہداری، جو 9 نومبر 2019 کو کھولی گئی تھی، سکھوں کو بغیر ویزا پاکستان میں واقع گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی دیتی ہے، جو بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION