12:48 , 10 مئی 2026
Watch Live

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات نے ڈیجیٹل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری میں ہیکرز نے ڈیڑھ ارب ڈالرز چورا لیے۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ نے ہیکرز کی جانب سے چوری کی گئی ڈیڑھ ارب ڈالرز کی ڈیجیٹل کرنسی کو واپس حاصل کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کے ماہرین سے مدد کی درخواست کی ہے۔ یہ واقعہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے بائی بٹ کے مطابق، ایک ہیکر نے Ethereum کرنسی کے ایک والٹ کا کنٹرول حاصل کر کے اس کا مواد نامعلوم ایڈریس میں منتقل کر دیا۔ کمپنی نے فوری طور پر صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ذخائر محفوظ ہیں اور اگر کسی کو نقصان پہنچا ہے تو تلافی کی جائے گی۔

بائی بٹ کے سی سی او Ben Zhou نے کہا کہ اگر ہیک ہوئی کرنسی کو واپس حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی تو بھی صارفین کو مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کے پاس صارفین کے 20 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں اور نقصان کی تلافی کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیا بھر سے 6 کروڑ سے زائد افراد بائی بٹ کی سروسز استعمال کرتے ہیں اور یہ دوسرا بڑا کرپٹو ایکسچینج پلیٹ فارم ہے۔ ہیکنگ کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد صارفین نے اپنے فنڈز نکالنے کی درخواست کی، جس کے سبب اس عمل میں وقت لگے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو ماہرین ہیک ہونے والی رقم کو واپس حاصل کرنے میں مدد کریں گے، انہیں رقم کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا، جو 14 کروڑ ڈالرز تک ہو سکتا ہے اگر پوری رقم واپس حاصل کی جاتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION