
سونو نگم کا کنسرٹ میدان جنگ بن گیا، بوتلیں اور پتھر برسا دیئے

بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سالانہ فیسٹیول ‘این جی فیسٹ 2025’ میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اتوار کی رات ہونے والا فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا، جب حاضرین نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے نتیجے میں سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، اور ایک لاکھ سے زائد طلبہ میں سے کچھ افراد کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹیم کے چند اراکین زخمی ہو گئے۔
سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کیلئے آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لطف اندوز نہ ہوں لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران کسی نے اسٹیج پر ایک پنک بنی بینڈ پھینکا، جسے سونو نگم نے پہن لیا، اور اس کے بعد حاضرین نے ‘پوکی پوکی’ کے نعرے لگائے۔
واقعے کے بعد ایک طالبہ نے کہا، "یہ انتہائی شرمناک تھا کہ چند بدتمیز طلبہ کی وجہ سے ایک لیجنڈ کو اپنی پرفارمنس روک کر شائستگی کی درخواست کرنی پڑی۔” ایک اور طالب علم نے سونو نگم کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اس لمحے میں بھی وہ پرسکون اور باوقار رہے۔”
ہنگامہ آرائی کے تھمنے کے بعد سونو نگم نے دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سونو نگم کو کنسرٹ کے دوران بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا، پچھلے ماہ کولکتہ میں بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا۔
لاہور شہر کی اکلوتی خاتون ایس ایچ او پر مقدمہ درج
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی تاریخ کا ایک غیرمعمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ویمن پولیس اسٹیشن…1 دن پہلےعلی امین گنڈاپور و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور – انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ناقابلِ…3 دن پہلےبنو: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں کے علاقے دھڑے پل پر قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی…3 دن پہلےسعودی عرب میں بس حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین…4 دن پہلے
پی آئی اے کی نجکاری، چھ ہزار نو سو ملازمین کا کیا ہوگا؟
اسلام آباد: مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی…35 سیکنڈز پہلےوزیراعظم کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا دوبارہ آغاز
وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025" کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے، جس کا…26 منٹس پہلےشدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کی…2 گھنٹے پہلےسینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب لاہور میں معمولی ٹریفک حادثے میں زخمی
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب آج صبح لاہور کے قریب ڈیفنس روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہو…5 گھنٹے پہلے
پی آئی اے کی نجکاری، چھ ہزار نو سو ملازمین کا کیا ہوگا؟
اسلام آباد: مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی…35 سیکنڈز agoوزیراعظم کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا دوبارہ آغاز
وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ…26 منٹس agoشدید گرمی یا طوفانی بارش؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے 30 اپریل کے دوران…2 گھنٹے ago