03:39 , 16 جون 2025
Watch Live

کوئٹہ: کلی منگل میں قبائلی رہنما پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں دھماکہ، دو افراد شہید، 6 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی پر ہوا ہے۔ قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور اسکا بھائی عبدالنافع بازئی شہید ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے تاحال قبول نہیں کی۔

پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION