07:45 , 27 اپریل 2025
Watch Live

جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ سے 27 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں ایک ہفتہ قبل لگی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ نے 27 جانیں لے لیں، جبکہ آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ آگ نے 86 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کردیا اور 200 عمارتوں کو بھی متاثر کیا۔ 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔ آگ کی شدت کے باعث سڑکیں بند ہوگئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ جنگل کی آگ بجھانے کے لیے 5,000 فائر فائٹرز، 560 سے زائد آلات اور درجنوں ہیلی کاپٹرز تعینات کیے گئے ہیں، مگر آگ گیوں گسانگ صوبے کے سانی چیونگ کاؤنٹی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، جنگلاتی آگ اب ہمسایہ علاقوں اندونگ، چیونگ سونگ، یونگ یانگ اور یونگ ڈاک تک پہنچ چکی ہے۔ سینٹرل ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ہیڈکوارٹر کے مطابق، 27 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 22 اموات اوئی سونگ اور 4 سانی چیونگ میں ہوئی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION