08:42 , 27 اپریل 2025
Watch Live

کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پی ایس ایل کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف کولن منرو نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز بنا کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اُن کی یہ 13ویں ففٹی تھی، جس کے ساتھ وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ منرو نے رائلی روسو کا 12 ففٹیوں کا ریکارڈ توڑا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی سب سے زیادہ ففٹی بنانے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 35 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION