01:58 , 25 اپریل 2025
Watch Live

کون جیتے گا نوبیل امن انعام؟ 2025کے امیدواروں کی فہرست جاری!

نوبیل امن انعام

اس سال نوبل امن انعام کے لیے 300 سے زائد شخصیات اور اداروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، 2025 کے امن انعام کے لیے 338 امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 ادارے شامل ہیں۔

اگرچہ نوبل کمیٹی نامزد افراد کے نام خفیہ رکھتی ہے، تاہم نامزد کرنے والے کچھ سیاستدان اور دیگر مجاز شخصیات اپنے تجویز کردہ امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔ امریکی رکن کانگریس داریل عیسیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے، ان کے مطابق ٹرمپ اس ایوارڈ کے سب سے زیادہ حق دار ہیں۔

نوبل امن انعام کے لیے نامزدگیوں کی سب سے زیادہ تعداد 2016 میں سامنے آئی تھی، جب 376 افراد اور ادارے نامزد ہوئے تھے۔ پچھلے سال یہ ایوارڈ جاپانی گروپ "نیہون ہڈانکیو” کو دیا گیا تھا، جس نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کوششیں کی تھیں۔

امن کے نوبل انعام کے حتمی فاتح کا اعلان رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION