02:41 , 25 اپریل 2025
Watch Live

کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویرات کوہلی نے آج دبئی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 84 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح دلوائی۔ بھارتی بیٹر نے سیمی فائنل میں ففٹی پلس سکور کرکے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے آئی سی سی ایونٹس میں 24 مرتبہ نصف سنچری سے زائد سکور کرکے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سچن نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بار ففٹی پلس سکور کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION