02:18 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ککڑ خاندان میں اختلافات! سونو ککڑ کے بہن،بھائی سے تعلقات ختم۔۔

ککڑ خاندان

ممبئی — بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سونو ککڑ نے اپنی بہن نیہا ککڑ اور بھائی ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ یہ اعلان گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا، جو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دی گئی۔

سونو ککڑ نے انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) پر تحریر کیا:
"دل بہت بھاری ہے، لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں اب نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی بہن نہیں ہوں۔ یہ فیصلہ گہرے جذباتی درد اور دل شکستگی کے عالم میں کیا ہے۔”

اس جذباتی بیان کے بعد سونو نے اپنی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین میں تشویش اور الجھن پیدا کر دی۔ مداح اب یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ اس اچانک اعلان کی اصل وجہ کیا ہے۔

ابھی تک نیہا ککڑ یا ٹونی ککڑ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ سونو کی جانب سے بھی مزید وضاحت نہیں دی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ککڑ بہن بھائی ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلقات میں نظر آتے تھے، اور سٹیج پرفارمنسز سے لے کر نجی تقریبات تک اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION