09:45 , 27 اپریل 2025
Watch Live

کھرب پتی کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری!

کرسٹیانو رونالڈو

دنیا کے مشہورفٹبالر اور کھرب پتی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی کامیاب اسپورٹس کریئر کے بعد اب ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں انہوں نے ایک معروف فلم ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر فلمی اسٹوڈیو کا آغاز کیا ہے۔

رونالڈو نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"میری زندگی کا ایک نیا اور دلچسپ باب شروع ہو رہا ہے۔ میں نے مشہور ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ ایک نیا فلم اسٹوڈیو ‘UR•Marv’ لانچ کیا ہے، جو میرے کیریئر میں نئی جہتوں کا آغاز ہے۔”

رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی مجموعی مالیت تقریباً 800 ملین ڈالرز (یعنی دو کھرب 19 ارب 97 کروڑ 31 لاکھ روپے) ہے۔
عالمی میگزین فوربز کے مطابق، وہ 2024 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر اور ایتھلیٹ رہے، جن کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ 260 ملین ڈالرز (71 ارب روپے سے زائد) لگایا گیا۔

ہالی ووڈ میں ان کی سرمایہ کاری کو ماہرین مالی طور پر ایک اسٹریٹجک قدم قرار دے رہے ہیں، جس سے ان کے اثاثوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ‘UR•Marv’ نامی اس فلم اسٹوڈیو کا مقصد عالمی معیار کی فلمیں بنانا ہے، جن میں ایکشن، اسپورٹس، اور انسپائریشنل موضوعات پر کام کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION