02:26 , 25 اپریل 2025
Watch Live

کیا پاکستانیوں کیلئے امریکا کے دروازے بند ہونے والے ہیں؟

امریکا کے وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی امریکی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان پر داخلے کی پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ویزا پروگرام پر ازسرنو نظرثانی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، مارگریٹ میکلاؤڈ نے امریکا میں پاکستانیوں پر داخلے کی پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی حکم نامے کے تحت ویزا پروگرام کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور مختلف ممالک کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں داخلے کی درخواست دیتے وقت درخواست دہندگان کو سچائی بتانی ضروری ہے، ورنہ غیر قانونی داخلے کی صورت میں سزا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد امریکا کو غیرملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے صدر ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تعاون اہم ہے اور امریکا میں آباد پاکستانی معاشرتی لحاظ سے ایک اہم حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کے بیان کی تردید کی تھی، جس میں انہوں نے امریکی سفری پابندی کو افواہ قرار دیا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION