09:33 , 27 اپریل 2025
Watch Live

عدالت نے خلیل الرحمان قمر اغوا کیس کا فیصلہ سنا دیا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کو سات سال قید کی سزا سنادی، جبکہ حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا۔

کیس کا فیصلہ جج ارشد جاوید نے سنایا، جس کے مطابق آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان قیوم کو سات، سات سال قید کی سزا دی گئی۔

فیصلہ 12 اپریل کو گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

گواہوں کے مطابق آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے اپنے فلیٹ پر بلا کر اغوا کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ ایک بلیک میلنگ گروہ کا حصہ ہے، جو ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر رقم بٹورتا تھا۔ آمنہ عروج کی گرفتاری موبائل ڈیٹا کی مدد سے عمل میں آئی، جس کے بعد دیگر ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION