03:08 , 14 مئی 2025
Watch Live

وفاقی حکومت کا کینال منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شدید سیاسی دباؤ کے باعث متنازع کینال منصوبہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت مؤقف اور مزاحمت کے باعث حکومت نے منصوبے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، جس کا باضابطہ اعلان آج شام کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان آج شام 4 بجے اسلام آباد میں اہم ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دو روز قبل واضح کیا تھا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کو کسی صورت منظور نہیں کرے گی، جبکہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب منصوبے کی منظوری ہی نہیں دی گئی تو اعتراض بے بنیاد ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION