09:49 , 21 اپریل 2025
Watch Live

کیویز کپتان بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو دبئی میں فائدہ ملنے پر بول پڑے

کیویز کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے میچز دبئی میں کھیلنے کا فائدہ پہنچا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کردیا گیا۔

کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں، انہیں وہاں کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے، زیادہ میچز کھیلنے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ آئی سی سی نے جان بوجھ کر بھارت کے تمام میچز دبئی میں رکھ کر اُس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فائنل مقابلے کیلئے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION