01:56 , 27 اپریل 2025
Watch Live

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری! پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ معاہدے کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ پانچ سالوں میں اوسط ٹیرف کو 10.6 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد تک لانے کا معاہدہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم ٹیرف والا ملک بن جائے گا۔

اس پالیسی کا مقصد معیشت کو غیر ملکی مسابقت کیلئے مزید کھولنا ہے، جس سے مقامی سطح پر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔ ٹیرف میں کمی جولائی 2025 سے مرحلہ وار نافذ کی جائے گی، جس کا حتمی ہدف 2030 تک 6 فیصد کی شرح حاصل کرنا ہے۔

آٹو انڈسٹری کیلئے خصوصی پالیسیز متعارف کرائی جائیں گی، جن میں اضافی کسٹم ڈیوٹیز کو ختم کیا جائے گا، اور آٹو سیکٹر پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 55 سے 90 فیصد تک کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، آٹو سیکٹر پر زیادہ سے زیادہ درآمدی ٹیرف 20 فیصد تک محدود ہوگا۔

آئی ایم ایف کی ابتدائی تجویز 5 فیصد ٹیرف کی تھی، تاہم حکومت نے 6 فیصد کا ہدف طے کیا ہے۔ وفاقی کابینہ جون 2025 تک نئی ٹیرف پالیسی کی منظوری دے گی، جس کا اطلاق مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے ہوگا۔

یہ تبدیلیاں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور آٹو انڈسٹری کی ترقی کا باعث بنیں گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION