01:30 , 25 اپریل 2025
Watch Live

گرفتار داعش کمانڈر امریکہ کی تحویل میں آگیا ہے، ڈائریکٹر ایف بی آئی

گرفتار داعش کمانڈر کے امریکہ پہنچنے پر ڈائریکٹر ایف بی آئی کشیپ پٹیل کا بیان، کہا دہشت گرد شریف اللہ باضابطہ امریکہ کی تحویل میں آ گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی نے کہا کہ امریکی عوام کیلئے انصاف کی فراہمی پر ایف بی آئی ،سی آئی اے ،محکمہ انصاف پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کمانڈر کو آج ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شریف اللہ پر 2021 کے کابل ایئر پورٹ پر حملے میں مدد کا الزام ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION