11:57 , 21 اپریل 2025
Watch Live

صاحب زادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور شفقت اعوان بھی گرفتار

راولپنڈی: پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے صاحب زادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور شفقت اعوان کو بھی گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کے بعد اڈیالہ کے باہر صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔ کورٹ کا آرڈر ہے فیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو حراست میں لینا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی شرائط پر ملاقات کا کوئی آرڈر نہیں ہے۔ ہماری طرف سے کوئی پتھراؤ نہیں کیا گیا۔ ہم نے دھرنے کی کوئی کال نہیں دی تھی۔ ہم صرف بانی کی بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION