08:40 , 22 جون 2025
Watch Live

گرمی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری: ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

گرمی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری: ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

شدید گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جو درجہ حرارت میں نمایاں کمی لانے کا سبب بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شام سے بدھ کے دوران اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ اسی دوران گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان کے گرم اور خشک علاقوں میں رہنے والوں کے لیے بھی موسم خوشگوار ہونے جا رہا ہے، کیونکہ ان علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو درجہ حرارت میں وقتی کمی لا سکتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کے مطابق 29 سے 31 مئی کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

ڈی جی موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ اس سال پری مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، جبکہ مون سون کے دوران شدید بارشوں اور ممکنہ خطرناک موسمی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION