02:33 , 27 اپریل 2025
Watch Live

گلیات میں شدید برف باری کے باعث تعلیمی ادارے تین روز کیلئے بند

ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تین روز کیلئے بند کر دیئے گئے۔

ایبٹ اباد برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی، نگری بالا، نتھیا گلی، تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار الغنی نے سکول بند رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت افسران کو ہدایت دی ہے کہ گلیات کے سکول تین روز بند رکھے جائیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION