04:13 , 14 مئی 2025
Watch Live

گوجرانوالہ کینٹ کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا گیا

گوجرانوالہ کینٹ کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا گیا

گوجرانوالہ: جمعرات کی صبح گوجرانوالہ کینٹ کے علاقے میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب کینٹ میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا۔

عسکری ذرائع کے مطابق ڈرون انتہائی اونچی پرواز کرتے ہوئے گوجرانوالہ کینٹ کے قریب پہنچا تو ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت ردعمل دیا اور دو فائر کیے، جس کے بعد ڈرون تباہ ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ گجرات کے قریبی گاؤں ڈنگہ کے قریب گرا، جہاں اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ڈرون کا ملبہ گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں سے قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اس کی ساخت اور نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام ڈرون کے ماخذ اور مقصد کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION