01:23 , 25 اپریل 2025
Watch Live

کتے نے اپنے مالک کو گولی مار دی

امریکا کے شہر ٹینیسی میں ایک غیر معمولی واقعے میں ایک کتے نے غلطی سے اپنے مالک کو گولی مار دی۔

جیرارڈ کرک ووڈ نے میمفس پولیس کو اطلاع دی کہ وہ بندوق کے ساتھ بستر پر لیٹا تھا جب اس کا ایک سالہ کتا، اوریو، چھلانگ لگا کر بستر پر آیا تو ہتھیار چل گیا۔ گولی بائیں ران میں کرک ووڈ کو لگی۔

کرک ووڈ نے وضاحت کی کہ اوریو کا پنجا بندوق میں پھنس گیا، اور اسے آزاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، کتے نے نادانستہ طور پر ٹرگر کھینچ لیا، جس سے اس کے مالک کو گولی لگ گئی۔

اس وقت کرک ووڈ کی ایک خاتون دوست گھر میں موجود تھی۔ گولی چلنے کے بعد وہ جائے وقوعہ سے چلی گئی اور بندوق اپنے ساتھ لے گئی۔ کرک ووڈ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اور ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی حالت نازک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کرک ووڈ پہلا شخص نہیں ہے جو کسی پالتو جانور کی حرکت سے زخمی ہوا ہو — اسی طرح کے واقعات 2018 اور 2019 میں دوسرے پالتو جانوروں کے مالکان کے ساتھ پیش آئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION