02:08 , 22 اپریل 2025
Watch Live

گیس کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

ملک بھر کے گیس صارفین ہو جائیں ہوشیار، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 735.59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، جبکہ اوسط قیمت 2485.72 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کمپنی نے 207 ارب روپے سے زائد کے خسارے کی وصولی اور 700 ارب روپے مالی ضروریات کی فراہمی کی بھی درخواست دی ہے۔ اس درخواست پر 18 اپریل لاہور اور 28 اپریل پشاور میں سماعت ہوگی۔

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، جس سے اوسط قیمت 4137.49 روپے تک جا سکتی ہے۔ کمپنی نے 44 ارب روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی بھی درخواست دی ہے۔ اس کیس پر سماعت 21 اپریل کراچی اور 23 اپریل کوئٹہ میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION