11:33 , 13 مئی 2025
Watch Live

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملک کی معیشت کے لیے خوشخبری، ماڑی انرجیز نے سندھ کے علاقے سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ سوہو-1 کنویں سے روزانہ 30.01 ایم ایم سی ایف گیس کی پیداوار متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس ملی ہے، جس سے لوئر گورو فارمیشن میں مزید دریافت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

یہ دریافت مقامی سطح پر توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ کمپنی نے مزید علاقوں کو ٹارگٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION