02:23 , 16 جون 2025
Watch Live

عید پر گیس فراہمی سے متعلق اہم خبر آگئی

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تینوں دن کراچی میں 24 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی، شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے مکمل ریلیف ملے گا۔

ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات 12 بجے سے ہفتہ صبح 5 بجے تک معمول کی بندش ہوگی، جس کے بعد گیس بحال کر دی جائے گی اور عید کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

گیس کی یہ سہولت عید کے تیسرے دن رات 12 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ 10 جون سے معمول کا شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION