01:02 , 25 اپریل 2025
Watch Live

رمضان کے بعد اب صارفین کو کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟ اہم خبر آگئی

رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان کیا ہے تاکہ صارفین کو مستقل گیس پریشر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئے شیڈول کے مطابق گیس صرف کھانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی، جو صبح 6:00 بجے سے 9:00 بجے، دوپہر 12:00 بجے سے 2:00 بجے اور شام 6:00 بجے سے 9:00 بجے تک ہوں گے۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشی اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایس این جی پی ایل حکام نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق گیس کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ان اوقات میں گیس پورے پریشر کے ساتھ فراہم ہو۔

حکام نے صارفین کو یقین دلایا کہ مقررہ اوقات میں گیس کی فراہمی مکمل پریشر کے ساتھ کی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION