02:43 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کالجز میں غیر اخلاقی رقص پر پابندی

غیر اخلاقی رقص

 پنجاب کے تعلیمی اداروں میں غیر اخلاقی رقص اور غیر مناسب سرگرمیوں کی شکایات پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فن فیئر اور اسپورٹس گالا کی تقریبات میں ایسے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق مختلف کالجز میں بھارتی گانوں پر اساتذہ اور طلبہ کے رقص کی شکایات موصول ہوئیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹر کالجز اور اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے مقدس مقامات ہیں جہاں حصولِ علم کو ترجیح دی جانی چاہیے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

حکام کے مطابق اگر کسی بھی کالج میں خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تو کالج کے سربراہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام نو ڈائریکٹر کالجز کو اس حوالے سے سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تعلیمی ماحول کو مثبت اور مہذب بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION