03:20 , 14 مئی 2025
Watch Live

ہانیہ عامر نے وائرل انسٹا پوسٹ کو جعلی اور من گھڑت قرار دیدیا

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے نام سے وائرل بھارتی پروپیگنڈا پوسٹ کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

ہانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میرے نام سے منسوب حالیہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس کا نہ مجھ سے کوئی تعلق ہے اور نہ یہ میرے نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک حساس وقت ہے، اسے سیاسی رنگ دینا نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ ہمیں ہمدردی اور شفا کی طرف بڑھنا ہوگا۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے قبل اس کی صدیق ضرور کر لیا کریں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگایا اور پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کر دیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION