09:24 , 27 اپریل 2025
Watch Live

ہم بچپن کی باتیں کیوں بھول جاتے ہیں؟ سائنسدانوں نے پتہ چلا لیا

کیا آپ کبھی بچپن کی یادیں دوبارہ یاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کچھ بھی یاد نہیں آتا؟ یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ نہیں، بلکہ دنیا بھر میں کوئی بھی شخص بچپن کی یادوں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا۔

ایک نئی تحقیق نے اس سوال کا ممکنہ جواب دیا ہے۔ جرنل سائنس میں شائع تحقیق میں 4 ماہ سے 25 ماہ تک کے 26 بچوں کو شامل کیا گیا۔ ان بچوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ 12 ماہ سے کم عمر کا تھا، جبکہ دوسرے گروپ میں 12 ماہ سے زیادہ عمر کے بچے شامل تھے۔

محققین نے ایف ایم آر آئی مشین میں بچوں کے دماغ کے ہپوکیمپس حصے کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا، جو جذبات، یادداشت اور اعصابی نظام سے جڑا ہوتا ہے۔ نتائج سے یہ انکشاف ہوا کہ 12 ماہ سے زائد عمر کے بچوں میں ہپوکیمپس زیادہ متحرک ہوتا ہے اور یادوں کو جمع کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، بچپن کی یادیں اس لیے یاد نہیں رہتیں کیونکہ ہپوکیمپس انہیں درست طور پر محفوظ نہیں کر پاتا۔ اس عمر میں دماغ مختلف تجربات کو غیر ضروری سمجھتا ہے اور انہیں موجودہ زندگی سے متعلق نہیں کرتا۔ محققین نے یہ بھی کہا کہ، اگرچہ ہم بچپن کی یادوں کو دہرا نہیں پاتے، مگر اس زمانے کے تجربات سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION